کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے نیا ناظم آباد جیم خانہ میں معروف صنعتکار عارف حبیب سے ملاقات کی بعد میں کرکٹ اسٹیڈیم میں نوجوان کرکٹرز کی پریکٹس دیکھی۔ ان کی دعوت پر ینگ کرکٹرز جمعرات پاکستان ٹیم سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں بہت کچھ بہتر ہونے والا ہے پاکستان ٹیم محنت پوری کررہی ہے اچھے نتائج ضرور آئیں گے۔