• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے کئی ٹاپ بولرز چیمپئنز ٹرافی سے باہر، مچل اسٹارک تازہ اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا کے کئی ٹاپ بولرز چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے، سب سے زیادہ متاثر آسٹریلین ٹیم ہوئی جس کے کپتان پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، مچل مارش اور اچانک ریٹائر ہونے والے مارکوس اسٹوئنس کے بعد اب فاسٹ بولر مچل اسٹارک ذاتی وجوہ کی بناء پر میگا ایونٹ سے باہوہوگئے ہیں۔ ساتھ ہی افغان اسپنر اے ایم غضنفر کو بھی فٹنس مسائل نے گھیر لیا، وہ اپنی ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے۔ ان کے علاوہ کمر کی انجری کے شکار بھارتی پیسر جسپریت بمرا بھی ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرینگے۔ جنوبی افریقہ کو اینرک نورکیا بھی کمر کی تکلیف کی وجہ سے دستیاب نہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مچل اسٹارک کے فیصلے کو سپورٹ کرتے ہیں ۔ اسٹارک نے میڈیا سے پرائیویسی کی درخواست کی ہے۔ اسٹارک اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ ادھر افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ غضنفر فریکچرکی وجہ سے 4ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ریزرو کھلاڑی ننگیالے خروتی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید