• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرہ سکیم میں محنت کشوں کی رائے کو نظرانداز کرنے پر لیبر یونٹی کے تحفظات

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو )کی عمرہ سکیم میں محنت کشوں کی رائے کو نظرانداز کرنے پر لیبر یونٹی آف آئیسکو نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پہلی قرعہ اندازی گزشتہ روز ہوئی جس میں شفافیت کے ساتھ قرعہ اندازی کرانے پر انتظامیہ کو بھی سراہا گیا ۔ لیبر یونٹی کے جوائنٹ صدر محمد فیصل ظہیر نے کہا کہ انتظامیہ نے محنت کشوں کی تنخواہوں سے کٹوتی کی رقم کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی رائے کو یکسر نظرانداز کیا۔ اگر عمرہ سکیم کا فائدہ سب کو یکساں طور پر پہنچانا ہے تو ان کی رائے کو شامل کیا جانا چاہیے۔
اسلام آباد سے مزید