• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈومیسائل میں بے ضابطگیوں پر تحقیقات جاری، قصور وار کو سزا ملے گی، وزیراعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ایف بی آر محصولات وقت پر جمع کرتا ہے لیکن صوبے کو اس کا جائز حصہ بروقت نہیں ملتا، ڈومیسائل میں ضابطگیوں کے معاملے پر تحقیقات ہو رہی ہیں اور جو بھی قصوروار پایا جائے گا اسکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،وزیر اعلی سندھ نےفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ٹیکس وصولی کے عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال جمع کیے گئے 80 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم اس سال صوبے کو منتقل کی گئی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نےپاکستان لیڈرشپ کنورسیشن 2025 میں خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وفاقی حکومت فنڈز بروقت منتقل کرے تاکہ سماجی شعبے میں بروقت سرمایہ کاری ممکن ہو سکے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ فنڈز کی تاخیر سے منتقلی ہے۔

اہم خبریں سے مزید