نیویارک (اے ایف پی)2024 صحافیوں کیلئے مہلک سال، 124 رپورٹرز ہلاک ہوئے،غزہ میں 85ہلاکتوں کے ساتھ 70 فیصد ا موات کی ذمہ دار اسرائیلی فوج ہے،صحافیوں کے قتل کے حوالے سے سوڈان اور پاکستان دوسرے نمبر پر،چھ،چھ مارے گئے،سی پی جے کی رپورٹ۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ سال حالیہ تاریخ میں صحافیوں کے لیے سب سے مہلک رہا، جس میں کم از کم 124 رپورٹرز مارے گئے اور ان میں سے تقریباً 70 فیصد کی موت کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔سی پی جے نے کہا کہ 2023 کے مقابلے میں ہلاکتوں میں 22 فیصد اضافہ دنیا بھر میں بین الاقوامی تنازعات، سیاسی بدامنی اور جرائم کی بڑھتی ہوئی سطح کی عکاسی کرتا ہے۔تین دہائی قبل جب سے سی پی جے نے ریکارڈ رکھنا شروع کیارپورٹرز اور میڈیا ورکرز کے لیے یہ سب سے مہلک سال تھا، جس میں 18 مختلف ممالک میں صحافیوں کو قتل کیا گیا ۔