کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایوب گوٹھ اور کورنگی کے علاقے میں گیس لائن اور سلنڈردھما کوں کے نتیجے میں 3خواتین سمیت 6افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ایوب گوٹھ میں واقع گودھرا سوسائٹی میں واقع گھر میں گیس لائن دھماکے کے نتیجے میں آگ سے جھلس کر 22سالہ عروبہ زوجہ فراز، 45 سالہ خالدہ زوجہ فہیم اور خالدہ کی بیٹی 13 سالہ حوریہ دختر فہیم زخمی ہوئیں ، کورنگی نمبر ڈھائی 32 اے مین روڈ پر سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔