کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی ۔کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ ہم چیمپئن بننے کے لیے چیمپئز ٹرافی میں شرکت کر رہے ہیں۔ میرا یقین ہے کہ ہماری ٹیم میں چیمپئن بننے کی صلاحیت ہے ۔ ہر کھلاڑی چیمپئن بننا چاہتا ہے ، ہمیں نہیں پتہ اللّٰہ نے ہماری قسمت میں کیا لکھا ہے لیکن ہم محنت کر رہے ہیں۔