• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر کا ایوان صدر آمد پر والہانہ استقبال، دو طریقہ تعلقات مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی، صدر زرداری

اسلام آباد(طاہر خلیل ) صدر مملکت آصف علی زرداری اورترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی‘ا یوانِ صدر آمد پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترک صدر کاوالہانہ استقبال کیا۔ صدر مملکت نے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی اصولی حمایت پر شکریہ ادا کیااورکہاکہ ترک صدر کے دورے سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ صدرزرداری نے تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا‘دونوں صدور نے عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔صدر اردوان نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کے لیے ترکیہ کے عزم کا اعادہ کیا‘ انہوںنے کہا کہ ترکیہ کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔

اہم خبریں سے مزید