• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، نئے ججز کی تقریب حلف برداری آج ہوگی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ میں نئے مقرر ہونے والے چھ مستقل اور ایک قائم مقام جج کی تقریب حلف برداری آج منعقد ہوگی ، نئے ججز کی تقریب حلف برداری جمعرات کو ملتوی کردی گئی اور اب حلف برداری کی تقریب آج ( جمعہ کو) ہوگی،جس میں چیف جسٹس یحیٰ آفریدی ان سے حلف لیں گے،تقریب میں سپریم کورٹ کے جج،اٹارنی جنرل ،سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن اورپاکستان بار کونسل کے عہدیداران ، سینئر وکلا ء ،صحافی اور عدالتی عملہ شرکت کریگاجبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی بھی شرکت کی توقع ہے۔ادھرصدر مملکت نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا قائم مقام جج مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے ،اس حوالے سے وفاقی وزارت قانون وانصاف نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے ۔
اہم خبریں سے مزید