• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف مشن کی سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں کیساتھ آج ملاقات کا امکان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)انٹر نیشنل مانیٹرنگ فنڈز(آئی ایم ایف )مشن کی آج سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کا امکان ہے ،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے بذریعہ ای میل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی انتظامیہ سے رابطہ کرکے انہیں ایک نجی ہوٹل میں مدعو کیا تھا تاہم ذرائع ا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ بارکے صدر میاں رئوف عطا ء نے نجی ہوٹل میں ملاقات سے انکار کرتے ہوئے انہیں سپریم کورٹ بلڈنگ میں واقع اپنے دفتر آکر ملاقات کرنے کی دعوت دیدی تھی ۔
اہم خبریں سے مزید