• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد میں پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹر کا باقاعدہ افتتاح

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نادرا میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد میں پاسپورٹ پراسیسنگ کائونٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فائیو اسٹار چورنگی پر واقع نادرا میگا سینٹر میں قائم نئے پاسپورٹ پراسیسنگ کائونٹر کا افتتاح کیا۔ یہ پاسپورٹ پراسیسنگ کائونٹر 6جنوری کو آپریشنل کیا گیا تھا جو 3 شفٹوں میں 24گھنٹے کام کر رہا ہے تاہم اب اس کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیر داخلہ نے کیا ہے۔افتتاحی تقریب کے موقعے پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔ انہوں نے نادرا سینٹر میں آئے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور پراسس کے بارے میں بھی پوچھا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بی آئی یس پی کیلئے بائیومیٹرک کرانے والی خواتین کے مسائل بھی سنے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو خواتین کے مسائل حل کرنے کی ہدایات دیں۔
اہم خبریں سے مزید