اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جمعرات کو سینیٹ میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد ججوں سے نہیں چیف جسٹس سے ملا، چیف جسٹس نےقانون کی حکمرانی کیلئے نکات پیش کئے،مقدمات کے میرٹ پر بات نہیں ہوئی ، چیف جسٹس عدلیہ کے سربراہ ہیں اور ان کے پاس کئی پروگرام ہیں ، آئی ایم ایف کو چھٹیاں لکھی جارہی ہیں کہ مداخلت کریں تو اس حوالے سے انہوں نے چیف جسٹس سے ملاقات کیلئے وقت مانگا تھا ،ملک میں قانون کی حکمرانی کیلئے اپنے نکات پیش کئے، 26ویں آئینی ترمیم پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہوگا انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف نے مقدمات کے میرٹ پر بات نہیں کی ،اس سے قبل نکتہ اعتراض پر بات کرتے جے یوآئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ پہلے ہم کرپشن کے انڈیکس میں 48ویں نمبر پر تھے مگر اس اب میں مزید بہتری ہوگئی ،ادھرایوان بالا میں پرنس کریم آغا خان کی وفات پر مغفرت کی دعا کی گئی ۔