کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کاسی روڈ ٹین ٹاؤن میں دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ٹین ٹاؤن میں گزشتہ شب دو گروپوں میں ہونے والے تصادم کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے،اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر تصادم کو بڑھنے سے روک کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔