• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی یوم انسداد پرتشدد انتہا پسندی کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان پیس اینڈ کاؤنٹر ایکسٹریمزم ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام شعبہ سیاسیات، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے سیمینار ہال میں "بین الاقوامی یوم انسداد پرتشدد انتہا پسندی" کی مناسبت سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس کا بنیادی موضوع تعلیم کے ذریعے پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام، نوجوانوں کے کردار، اور تعلیمی اداروں کی پالیسیوں میں انسداد انتہا پسندی کے حوالے سے اصلاحات پر مرکوز تھا پینل ڈسکشن میں پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر، ڈائریکٹر پیس اینڈ کاؤنٹر ایکسٹریمزم ریسرچ سینٹر، ڈاکٹر رافدہ نواز، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ سیاسیات، اور مسٹر زین بلوچ، سی ای او سِگنیفائی پرائیویٹ لمیٹڈ، نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید