فرانس کی حکومت نے ہوائی جہازوں کے کرایوں پر ٹیکس دگنا کرنے کے خلاف کمپنی کی درخواست مسترد کردی ہے۔
درخواست مسترد کیے جانے کے بعد یکم مارچ سے ہوائی جہاز سے سفر کرنے والوں کو ٹیکس ادا کرنا ہوگا، ٹیکسوں میں اضافہ کلومیٹر اور سفر کے فارمولے کے مطابق بڑھے گا۔
5 ہزار کلومیٹر سے زیادہ سفر کرنے کے باعث امریکا جانے والے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے جبکہ ایشائی ممالک جانے والے مسافر کو بھی بھاری ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔