اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، کامرس رپور ٹر ) حبیب بنک لمیٹیڈ اور ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کےفروغ کےلیے مینوفیکچرنگ سیکٹر کے پرچیزنگ منیجر انڈیکس ( پی ایم آئی ) کا اجراء کر دیا ، یہ تاریخی اقدام پاکستان کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی مجموعی معاشی صحت کے بارے میں قیمتی اعداد و شمار اور بروقت تجزیہ فراہم کرے گا۔ افتتاحی تقریب کے دوران ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کے منیجنگ ڈائریکٹر لیوک تھامسن نے کہا اس اقدام سے پاکستان کی معاشی ترقی کو ٹریک کرنے کے ساتھ ساتھ مالیاتی اداروں، سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کی فیصلہ سازی میں معاونت کی جائے گی۔