• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (سیپرا) جلد مکمل فعال ہوجائیگی، مراد شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ مراد شاہ نے اعلان کیا کہ سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (سیپرا) جلد مکمل طور پر فعال ہو جائے گی جس سے صوبائی حکومت کو بجلی فراہمی کو آزادنہ طور پر ریگولیٹ کرنے کا اختیار مل جائے گا۔ 

یہ اقدام ہمیں صنعتکاروں کے بجلی کی فراہمی اور قیمتوں سے متعلق خدشات کو بلا کسی رکاوٹ کے حل کرنے میں مدد دے گا۔

صنعتکاروں نے اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایک صوبائی ریگولیٹری اتھارٹی وفاقی اداروں پر انحصار کم کر سکتی ہے اور ممکنہ طور پر زیادہ مناسب نرخ پر بجلی فراہم کر سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت تاجروں اور توانائی اداروں کا اجلاس،کے-الیکٹرک کوصنعتوں کے لیے 33ارب روپے کی سبسڈی فوری طور جاری کرنے کی ہدایت، صنعت کاروں کا کے-الیکٹرک پر الزام ، سپلائی کے نقصانات پورے کرنے کے لیے جان بوجھ کر صنعتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ،کے-الیکٹرک کے لائن لاسز کو 40 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد تک لانے میں کامیاب ہوگئی ہے ،سی ای او کے الیکٹرک کا موقف ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت بزنس فسیلیٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی ( بی ایف سی سی ) کے اجلاس میں صنعتوں کو درپیش بجلی اور گیس سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں صنعتکاروں نے بجلی کی قلت، گیس کی فراہمی کے مسائل اور بجلی چوری سے متعلق اہم خدشات کا اظہار کیا۔ 


اجلاس میں کاروباری برادری کے رہنماؤں ایم این اے اختیار بیگ، زبیر موتی والا، زبیر چھیپا، اور شبیر دیوان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

کے-الیکٹرک کے ساتھ بجلی کے مسائل وزیر اعلیٰ نے کے-الیکٹرک پر زور دیا کہ وہ صنعتوں کے لیے 33 ارب روپے کی سبسڈی فوری طور پر جاری کرے۔

اہم خبریں سے مزید