• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم ارمغان کا تعلق قریشی برادری سے آبائی علاقہ رحیم یار خان کے قریب

کراچی( ثاقب صغیر/اسٹاف رپورٹر )ملزم ارمغان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ قریشی فیملی سے تعلق رکھتا ہے اور اس کا آبائی تعلق رحیم یار خان کے قریبی علاقے سے ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم ارمغان ڈارک ویب پر کام کرنے کے ساتھ منشیات کے دھندے میں بھی ملوث ہے‘ اسی وجہ سے اس کے پاس اتنا جدید اسلحہ اور سیکڑوں گولیاں موجود تھیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتول مصطفیٰ نے حال ہی میں گریجویشن مکمل کی تھی اور مقتول مصطفیٰ پر سال 2024 میں اینٹی نارکوٹکس فورس میں مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول بھی منشیات استعمال کرتا تھا اور منشیات کے حوالے سے ہی دونوں کے درمیان تعلق تھا۔دونوں ساتھ نہیں پڑھتے تھے کیونکہ مصطفیٰ کی عمر 23برس جبکہ ملزم ارمغان کی 31 برس تھی۔مقتول مصطفیٰ کے والد سرکاری ملازم ہیں اور کسٹم میں ہیں۔مقتول مصطفیٰ کا ایک چھوٹا بھائی بھی ہے۔

اہم خبریں سے مزید