• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس جنید غفار نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس جنید غفار نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قائمقام چیف جسٹس سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں سندھ ہائی کورٹ کے جج صاحبان، قائمقام چیف جسٹس کےاہلخانہ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور وکلا شریک ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید