• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ اور امریکہ کیلئے براہ راست پروازوں کو محفوظ بنانے کے اقدامات، 8 مشینیں کراچی ایئرپورٹ پر لگیں گی

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )برطانوی ساخت کی 18ایکسپلوزو ٹریس ڈیٹیکشن مشینیں کراچی ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے حوالے کرنے کا فیصلہ یا گیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائے کے مطابق بارودی مواد کی نشاندہی کیلئے جدید مشینیں برطانیہ سے سابق سی اے اے نے حاصل کی تھیں۔ مشینوں کے حصول کا مقصد برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں کی سیکورٹی کلئیرنس یقینی بنانا تھا۔ مشینیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد ائرپورٹس کے لئے حاصل کی گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ جدید مشینوں سے امریکہ کیلئے براہ راست پروازوں کی سیکورٹی کلئیرنس بھی ممکن ہوسکے گی۔
اہم خبریں سے مزید