کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں دن کےاوقات میں ہیوی ٹریفک پرپابندی ،کمشنر کراچی نے دفعہ 144نافذ کر دی نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک پر صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک شہر کے اندر داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام اور انسانی جانوں کی حفاظت کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے پابندی سے شہر میں دن کے اوقات میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔