کراچی( افضل ندیم ڈوگر) لاڑکانہ شہر میں فائرنگ کے دو ٹارگٹڈ واقعات میں شدید زخمی 2ہندو تاجروں میں سے ایک سنجے کمار کو کراچی منتقل کرنے کیلئے موہنجوداڑو ایئرپورٹ پر پہنچی نجی کمپنی کی ایئرایمبولنس فنی خرابی کا شکار ہو گئی۔ زخمی کو کئی گھنٹے بعد متبادل ایئر ایمبولنس طیارے میں رات گئے کراچی منتقل کیا جا سکا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر شدید زخمی تاجر سنجے کمار کو کراچی کے اسپتال منتقل کرنے کیلئے ایئر ایمبولنس لاڑکانہ بھیجی گئی تھی۔ موہنجوداڑو ایئرپورٹ پر زخمی تاجر کو اسپتال سے وینٹیلیٹر پر ایئر منتقل کیا گیا۔