اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد)پائیدار پاکستان کے عنوان سے 17ویں سالانہ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی (CSR)سمٹ اور ایوارڈز 2025، 18فروری کو اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں ہوگی73نمایاں کمپنیوں کے 125نمائندوں کو کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی ایوارڈز دیئے جائیں گے ۔ وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ سمٹ نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ (NFEH) کے زیرِ اہتمام منعقد کی جا رہی ہے جو کارپوریٹ فلاحی سرگرمیوں اور سماجی ذمہ داریوں پر تبادلہ خیال کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ اس موقع پر صنعت کے ماہرین، کاروباری رہنما اور دیگر متعلقہ شخصیات موجود ہوں گی جو پاکستان میں پسماندہ طبقات کی بہتری کے لئے CSR اقدامات کو مزید مؤثر بنانے پر غور کریں گی۔