لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)سبزہ زار کے علاقے میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے 26سالہ رمشہ جاں بحق ہوگئی ، ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ سسرال والے اکثر تشدد کرتے تھے رمشا کو شوہر اور دیور نے دیگر نے اہل خانہ کیساتھ ملکر قتل کیا ہے رمشہ کی شادی 5 سال قبل ہوئی رمشا اپنے دو کمسن بچوں سمیت والدین کے پاس رہ رہی تھی چند روز قبل شوہر رمشا کو منا کر ساتھ لے گیا لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی جس پر تشدد کے واضح نشانات ہیں، اہل خانہ کا مزید کہنا ہے کہ تاحال پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔