• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم پاکستان میں صلاحیت، ہم چیمپئنز ٹرافی جیت سکتے ہیں، سلمان آغا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں 219رنز بنانے اور ایک وکٹ حاصل کرنے پر سلمان علی آغا کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔پاکستان وائٹ بال کے نائب کپتان کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پُرجوش ہیں، پاکستان ٹیم میں صلاحیت ہے، ہم چیمپئنز ٹرافی جیت سکتے ہیں۔بھارت سے ہار کر اگر ہم چیمپئنز ٹرافی جیت جاتے ہیں تو زیادہ بڑی بات ہے، کوشش کریں گے یہ میچ جیتیں اور ہم بھی اچھی پرفارمنس دیں۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ اگر ہم بھارت کے خلاف جیت جاتے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی نہیں جیتتے تو پھر اس میچ کے جیتنے کا کوئی فائدہ نہیں، پاک بھارت میچ کا الگ ہی ماحول ہوتا ہے، اسے سب سے بڑا میچ قرار دیا جاتا ہے، چیمپئنز ٹرافی جیتنا زیادہ اہم ہے۔پی سی بی پوڈ کاسٹ میں انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ سے بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں، تین چار سال سے قومی ٹیم کے ساتھ ہوں، مجھے جو نیا رول دیا ہے اسے انجوائے کر رہا ہوں۔ چیلنجنگ رول ہے کوشش ہے کہ اچھی پرفارمنس سے اس کو ساتھ لے کر چلوں۔

اسپورٹس سے مزید