کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلا ڈائز اتوار کو لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں شریک ہوں گے۔یہ تقریب دیوان عام میں ہوگی۔تقریب میں کرکٹ لیجنڈز کی پینل ڈسکشن ہوگی ۔تقریب میں پی سی بی اور آئی سی سی کے اہم عہدیداران بھی شریک ہوں گے ۔ گلوکار عاطف اسلم چیمپئنزٹرافی کا آفیشل ترانہ گائیں گے۔