میونخ (نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست سے پاکستان کوپاک کرناہوگا،آج ملک کانوجوان مایوس ہے تواس میں بانی پی ٹی آئی کا کردارہے،کابل میں نئی حکومت کےبعدسے ماحول تبدیل ہوا، ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کیسے چلانا ہے ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جس سے ہم نمٹ رہے ہیں ۔،دہشتگردی کے واقعات بڑھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونخ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلزپارٹی کاموقف ہمیشہ یہ رہا کہ تمام ادارے ایک دائرے میں کام کریں، ہم اپنے نوجوانوں کوڈیجیٹل دور کیلیے تیار نہیں کررہے ہیں، ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جس سے ہم نمٹ رہے ہیں،سیاست دان بھی اپنے دائرے میں رہ کرکام کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانےکیلئے ہمیں اتفاق رائےپیداکرنےکی ضرورت ہے، مقاصد کےحصول کیلئےسیاسی ومعاشی استحکام ودیگر مسائل پرغورکی ضرورت ہے،فرانس میں اے آئی کانفرنس ہوئی جہاں دنیانے ٹیکنالوجی پر بات کی، پاکستان کہاں تھا؟ ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کیسے چلانا ہے۔