• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق

العلا/ سعودی عرب (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب محمد بن عبداللہ الجدعان سے ملاقات، اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور مالیاتی شعبے میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق علاقائی تعاون اور معاشی خوشحالی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر پاکستان کے وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے سعودی ہم منصب محمد بن عبداللہ الجدعان کے ساتھ ایک اعلی سطحی ملاقات کی۔ ہفتہ کو وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان نے وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا سعودی عرب میں پرتپاک خیر مقدم کیا اور سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید