• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ قتل کیس، دوران سماعت ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مصطفی ٰ قتل کیس میں دوران سماعت ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت مصطفیٰ اغواء قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ملزم نے دوران سماعت فاضل جج کے روبرو جرم کا اعتراف کرلیا۔ عدالت نے ملزم شیراز سےاستفسار کیا کہ آپ کو مارا ہے پولیس نے؟ ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھے پولیس نے نہیں مارا۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ پر اغواء اور قتل کا الزام ہے کیا ہوا تھا، ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ مصطفی ارمغان کے گھر ڈیفنس آیا تھا، وہاں ہمارا اس سے جھگڑا ہوا اور ہم نے اس پر تشدد کیا، تشدد کے بعد مصطفی کو مارا اور اس کی گاڑی میں ہی اسے حب لے گئے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمہ کی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
اہم خبریں سے مزید