لاہور(جنرل رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں سوسائٹی آف سرجنز پاکستان لاہور چیپٹر کے زیر اہتمام 2 روزہ بین الاقوامی سرجیکل کانفرنس ہوئی ، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسرصدر رائل کالج آف سرجنز ایڈنبراروبن پارکس تھے، مہمان خاص پروفیسر عبدالمجید چوہدری تھے۔ اس موقع پر پروفیسر محمود ایاز، پروفیسر خالد مسعود گوندل، پروفیسر اصغر نقی، پروفیسر عامر زمان خان، پروفیسر قاضی محمد سعید، پروفیسر ابرار اشرف، صدر سوسائٹی آف سرجنز پروفیسر محمد وارث فاروکہ،پروفیسر رومیو صدر سوسائٹی آف سرجنز نیپال، ڈاکٹر ڈومیڈہ صدر رائل کالج آف سرجنز سری لنک ڈاکٹر شاہد فاروق سمیت ملکی اور غیر ملکی طبی ماہرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس کے سال 2025 کا تھیم پاکستان میں سرجیکل پریکٹس کی منتقلی، تعلیم و تربیت کے ذریعے تھا سوسائیٹی کی جانب سے پروفیسر قاضی محمد سعید، پروفیسر کامران خالد خواجہ کو ان کو بہترین طبی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جبکہ پروفیشنل ایکسیلنس ایوارڈ پروفیسر عامر علی سید، میجر جنرل پروفیسر فرحان مجید، ڈاکٹر فیصل ڈار، پروفیسر عرفان احمد، پروفیسر احسن منظور بھٹی کو دیا گیا ۔ پروفیسر رابن پراکس نے کہاکہ میں جب بھی پاکستان آیا مجھے بے حد عزت ملی۔ انہوں نے رائل کالج آف سرجنز ایڈنبرا کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی، اس کانفرنس میں 16 سائنٹفک ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک و بیرون ملک ماہرین نے لیکچر دئیے۔ اس کانفرنس کی میزبانی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے کی، روفیسر محمود ایاز نے یونیورسٹی کی 164 سالہ طبی خدمات پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو آرٹیفشل انٹیلیجنس اور ربوٹک ٹیکنالوجی پر تفصیلی لیکچر بھی دیا ۔