لاہور(جنرل رپورٹر)کالج آف آفتھالمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز میو ہسپتال میں پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد علی ایاز صادق کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد علی ایاز صادق کی باوقار پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا ،پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے کہا کہ میں خود اس بات کا گواہ ہوں کہ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد علی ایاز صادق نے اپنی سربراہی میں آئی ڈیپارٹمنٹ کے یونٹ I کو آئی فیملی بنایا۔