راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری دو گاڑیوں ،17موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،8افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔اسلام آباد کے شہری بھی مختلف وارداتوں میں 2موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔سٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھانہ کراچی کمپنی اور تھانہ ترنول کے علاقوں میں جب کہ رابری کی وارداتیں تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ سنبل کے علاقوں میں رپورٹ ہوئیں۔حیران طور پر پورے دارالحکومت میں گزشتہ روز صرف 6وارداتیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے کرائم فگر زمیں ظاہر کی گئیں ۔ تھانہ گنج منڈی کے علاقہ گنج منڈی روڈ پر2موٹرسائیکل سوار زبیریونس سے اسلحہ کینوک پر موبائل اور ایک لاکھ 32ہزارروپے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ہزارہ کالونی میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر حمادعلی سے موٹرسائیکل ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ اعوان چوک میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر غلام مصطفیٰ سے موبائل اور پانچ ہزار روپے ، فوجی کالونی میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر کاشف علی سے موبائل اور4ہزارروپے،اعوان چوک میں 2موٹرسائیکل سوارعبدالرسول سے موبائل اور6ہزار روپے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ صدیقی چوک میں 2موٹرسائیکل سوار عدیررفیق وغیرہ سے4موبائل اور ایک لاکھ روپے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سکستھ روڈ پر3موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر محمدقیوم سے 2موبائل،68ہزارروپے اور شناختی کارڈ ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ صادق آباد میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرشعیب خان سے موبائل ایک ہزارروپے، شناختی کارڈ،موٹرسائیکل کی کاپی ، مسلم ٹاؤن میں 3 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر واجدعباس سے اس کی گاڑی ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سکیم تھری میں 4نامعلوم ملزمان ڈاکٹر جاوید اختر کے گھر سے گن پوائنٹ پر34لاکھ روپے اورسونا مالیتی 39لاکھ روپے،تھانہ روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن میں2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر ڈیلیوری بوائےعثمان احمد سے 7ہزار روپے ، تھانہ روات کے علاقہ بحریہ فیز8میں 2نامعلوم ملزمان ڈیلیوری بوائے نعیم سے اسلحہ کی نوک پر6ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ دھمیال کے علاقہ ڈھوک راجگان میں عامر محمود ، خرم شہزاد کے ڈرائیور محمد عرفان سے اس کی پک اپ گاڑی چھین کر لے گیا۔ٹینچ بھاٹہ میں 2موٹرسائیکل سوار خضراعوان کے ہاتھ سے بیگ چھین کرفرارہوگئے جس میں موبائل اورایک لاکھ 68ہزار 380 روپے تھے ۔صادق آباد میں دوران خریداری مقبول بوستان کا پرس جس میں 2موبائل اور2ہزارروپے تھے ،شکریال میں انصاراحمدعباسی کی جیب سے موبائل اور500روپے،نیوکشمیر روڈ پر نصیر خان کے گھرسے 20ہزار روپے اور مرغیاں ،گلشن انوار کالونی میں محمد عمر کے2امپورٹڈ جرمن شیفرڈلونگ کوٹ کتے ،اڈیالہ روڈ پر عبدالوحید کے ملکیتی 2کیکر کے درخت مالیتی 5لاکھ روپے چوری کرلئے گئے ۔