• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری ٹائم، کوسٹ گارڈز میں تعاون بڑھائیں، سربراہ بنگلہ دیشی بحریہ کی پاکستان کو پیش کش

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیشی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نظم الحسن نے پاکستان کو پیشکش کی ہے کہ وہ میری ٹائم اور کوسٹ گارڈ کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں، انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ سے گفتگو میں کہا کہ آئیے میری ٹائم تعاون بڑھائیں، انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کریں، مشترکہ بحری آپریشنز کریں، وہ مقصد جو کہ امن ڈائیلاگ کا موضوع ہے کہ خوشحال مستقبل کیلئے سمندروں کو محفوظ بنائیں، یہ محض خیال نہیں بلکہ ضرورت ہے، اس کے لیے ہر ملک، ہربحریہ اور ہراسٹیک ہولڈرکاعزم، تعاون اور عملی اقدام ہونا چاہیے۔ بنگلادیشی بحریہ کا جہاز سامُودرا جوئے ان مشقوں میں شرکت کیلئے چٹاگانگ سے کراچی آیا، 33 افسروں سمیت 274اسٹاف کے حامل اس جہاز کا پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے دورہ کیا، بنگلادیشی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نظم الحسن نے امن ڈائیلاگ سے خطاب بھی کیا۔ امن مشقوں کے مقصد کا حوالہ دیتے ہوئے بنگلادیشی بحریہ کےسربراہ نے کہا کہ ان میں حصہ لینے والی اقوام کی کئی قدریں مشترک ہیں۔

اہم خبریں سے مزید