• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس کالج میں طلباء کے سرکلز کو مسمارکرنا آمرانہ اقدام ہے، پشتونخواایس او

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی آرگنائزر سیف اللہ خان، مرکزی آفس آرگنائزر نواز کاکڑ،جنوبی پشتونخوا زون کے آرگنائزر وارث افغان، سینئر آرگنائزر مزمل شاہ دیگر زونل ڈپٹی آرگنائزر ، ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری یار محمد بریال، ضلع ایگزیکٹیوزاور سائنس کالج علاقائی یونٹ کے سیکرٹری منور خان نے سائنس کالج کوئٹہ کے دورہ کیا اور انتظامیہ کی جانب سے طلباء تنظیموں کے سرکلز کو مسمار کرنے پر دُکھ او ر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں سائنس کالج کوئٹہ میںپی ایس اور دیگر طلباء تنظیموں کے سٹڈی سرکلز کو مسمار کرناآمرانہ اقدام ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی مقتدر قوتوں نے شروع دن سے طلباء کی سیاست کو برداشت نہیں کیا اور ہر وقت کسی نہ کسی شکل میں طلباء سیاست ، طلباء تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ لیکن افسوس آج ملک میں ایک جانب ووٹ کو عزت دو اور دوسری جانب جمہوریت ہماری سیاست کے شعار دینے والی جماعتوں کی دور حکمرانی میں نہ صرف طلباء تنظیم بلکہ ہر سطح پر آئین ، جمہوریت کو پائمال کرنے کے مرتکب اقدامات جاری ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ضلع انتظامیہ اور ریاستی اداروں نے طلباء تنظیموں کے سرکلز پر حملہ آور ہوکر دو ر آمریت کی یاد تازہ کردی ہے۔ انتظامیہ اور تمام نادیدہ قوتیں آئینی حدود میں رہے۔ طلباء ، نوجوانوں کا ملک کے سیاسی ، جمہوری تحریکوں بالخصوص جمہورکی حکمرانی کے لیے تاریخی کردار رہا ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔اس قسم ناروا اقدامات کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ اسے ملک کے محکوم اقوام ومظلوم عوام پر استعماری حکمرانی کو برقرار رکھنے کے مترادف سمجھتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تعلیمی، اخلاقی، شعوری، معاشرتی تربیت کی روک تھام کیلئے طلباء سیاست پر پابندی لگانے کی سازشیں جاری ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید