• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائن سپرنٹنڈنٹ پر حملہ کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج کرادیا‘ سی ای او کیسکو

کوئٹہ(پ ر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر انجینئر یوسف شاہ خان نے کہا ہے کہ صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے ضروری ہے کہ غیر قانونی کنکشنز کا خاتمہ کیا جائے اور ریکوری کے عمل کو تیز کیا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم باغ سب ڈویژن میں افسران اورسٹاف سے گفتگوکرتے ہوئےکیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر قلعہ سیف اللہ رحیم اللہ کبزئی ودیگرمتعلقہ افسران و سٹاف بھی موجودتھے۔انجینئر یوسف شاہ نے کہاکہ مسلم باغ سٹی میں غیر قانونی کنکشن اور کنڈوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور جن کے میٹر نہیں لگے انہیں فوری طور پر نئے کنکشن دیئے جائیں تاکہ استعمال ہونے والے بجلی یونٹس کی ریکوری ہوسکے، اسکے علاوہ صحیح میٹر ریڈنگ کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ مسلم باغ میں کرومائیٹ اور انڈسٹریل کنکشن کو سیکیور کیا جائے اور جو صارف بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو اسکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مسلم باغ میں لائن سپرنٹنڈنٹ پر کام کے دوران حملہ کرنے والے شخص کیخلاف کار سرکار میں مداخلت پر قانونی کارروائی عمل میں لا کر ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔متعلقہ افسران اپنے سٹاف کی ہر سطح پر رہنمائی کریں تاکہ وہ سرکاری فرائض کی ادائیگی میں بلاخوف و خطر کام کر سکیں۔
کوئٹہ سے مزید