کوئٹہ(پ ر)بلوچستان میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر سید ظہور شاہ بی ایم سی کالج کے کانفرنس روم میں ہوا جس میں مختلف امور زیر بحث لائے گئے اور اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ الیکشن کیلئے ازسرنو ممبر سازی کی جائے گی اور الیکشن کمیشن کو اپریل کے دوسرے ہفتہ میں انتخابات کرائے جائینگے، ہیلتھ کیئر کمیشن میں بی ایم ٹی اے کی نمائندگی کیلئے تمام فیکلٹی ارکان کوشش جاری رکھیں اور نمائندگی ملنے تک تمام فیکلٹی ارکان کمیشن کی کسی بھی سفارش پر عملدرآمد کرنے کا پابند نہیں ہونگےایچ او ڈیز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پرنسپل بولان میڈیکل کالج کو اعتماد میں لیا گیا ہے ، جبکہ پروموشن، ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس، اٹونومی اور ٹیچنگ ہسپتال کا سربراہ میڈیکل ٹیچر ہونے جیسے مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونا باعث تشویش ہے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کابینہ نے پی جی ایم آئی کے500 ٹرینی میڈیکل افسران کے کاٹے گئے ہیں سلاٹس جو کہ پانچ سو کے قریب ہیں کاٹے گئے ہیں جنہیں دوبارہ بحال کیاجائے۔اجلاس میں کہا گیا کہ کانٹريکٹ بنیادوں پر میڈیکل ٹیچرز کی پوسٹنگ پر ڈویژنل کمیٹی کا سربراہ متعلقہ پرنسپل کو کیا جائے۔