لاہور (خبر نگار ) شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کم قیمت پر فروخت کرنے سے انکار کردیا۔حکومت نے رمضان المبارک میں عام مارکیٹ میں چینی کی قیمت 140 روپے تک رکھنے کی ہدایت کر رکھی ہے تاہم شوگرملز ایسوسی ایشن کا موقف ہے کہ چینی کی پیداواری لاگت کے مطابق چینی 170 روپے میں پڑ رہی ہے،چینی کی کم قیمت پر فروخت سے شوگر ملز ایسوسی ایشن کو نقصان ہوگا،حکومت نے چینی کی برآمد کی مشروط اجازت دی تھی، چینی کی برآمد کی اجازت قیمتیں نہ بڑھنے سے مشروط تھیں، رمضان میں حکومت کی جانب سے لگائے گئے سٹالز پر چینی 130 روپے دستیاب ہوگی، عام مارکیٹ میں چینی 140 روپے فی کلو چینی فروخت کرنے کی ہدایت پر حکومت عمل درآمد کرائے گی۔