• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی، پاکستانی معیشت کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے، صدر ایف پی سی سی آئی

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہےکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے پاکستانی معیشت کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہواہے ، ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کریں،انہوں نے کہا ہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو اربوں ڈالر کی گرانٹ درکار ہے، جنیوا کانفرنس میں بھی مالیاتی اداروں نے گرانٹ کے بجائے صرف قرض دیا، اب بھی پاکستان آئی ایم ایف سے رعایتی قرض طلب کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔، ترقی یافتہ ممالک کا کاربن اخراج میں حصہ زیادہ ہے، پاکستان میں تین کروڑ 30 لاکھ افراد 2022 کے سیلاب میں براہ راست متاثر ہوئے، عوام کی اکثریت اب بھی بحالی کیلئے منتظر ہے، عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور ان کی زندگی کو معمول پر لانا حکومتی ذمہ داری ہے، کاروباری برادری نے 2022 کے سیلاب کے بعد امدادی کاروائیوں میں بھرپور حصہ لیا ہے
اسلام آباد سے مزید