• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکوں کو خوبصورت بنانے کیلئے نجی اداروں کا تعاون حاصل کیا جائے، کمشنر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں پیر کو ایک جلاس میں شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر صفائی فٹ پاتھ اور سڑکوں کی مرمت اور انھیں سرسبز اور خوبصورت بنانے کے اقدامات کاجائزہ لیا گیا ،کمشنرکراچی نے کہا ہے کہ سڑکوں کو خوبصورت بنانے کے لئے نجی اداروں کا تعاون حاصل کیا جائے، اجلا س میں شاہراہ فیصل، شاہراہ قائدین، شہید ملت، عبداللہ ہارون روڈ، کورنگی روڈ، شیر شاہ سوری، آئی آئی چندریگر روڈ اور برنس روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر فٹ پاتھ اور سڑکوں کی مرمت اور خوبصورت بنانے کے لئے اقدامات کا جایزہ لیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرزکمشنر کراچی رابعہ سید نے جاری کام اور منصوبہ بندی کی تفصیلا ت سے اجلاس کو آگاہ کیا، متعلقہ افسران نے اپنے اداروں کے تحت جاری کام اور منصوبہ بندی کے حوالہ سے کارکردگی اور حایل رکاوٹوں کی تفصیلات بتائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں صفائی کا نظام بہتر بنانے فٹ پاتھ اور سڑکوں کی مرمت کے کام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں متعلقہ اداروں کی مدد کریں گے، اجلاس میں بلدیہ عظمی ٰکو شہید ملت برج کے نیچے پیور کی تنصیب اور صٖفائی کے ذریعے پل کے نیچے کی حالت بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی گئی، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ڈپٹی کمشنرز شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کے لئے نجی اداروں کا تعاون حاصل کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید