کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے نجی سوسائٹی میں واقع گھر میں قائم گودام پر چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں بھارت سے اسمگل ہونے والا مضرصحت گٹکا برآمد کرلیا ، گودام سے اسمگل شدہ مختلف بھارتی برانڈز کے مضرصحت گٹکا کی 136بوریاں برآمد ہوئی ہیں مالیت 2کروڑ روپے سے زائد ہے۔