• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلفاً کہتی ہوں آج تک کسی سیاسی مخالف کو پکڑنے یا چھوڑنے کے احکامات نہیں دیئے، مریم نواز

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نوازشریف نے کہا کہ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی، بدتمیزی، تبدیلی کی سوغاتیں تھیں، شہباز پاکستان کو ڈیفالٹ کے منہ سے واپس لائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ حلفاً کہتی ہوں آج تک کسی سیاسی مخالف کو پکڑنے یا چھوڑنے کے احکامات نہیں دیئے،یہ مکافات عمل ہے کہ وہ میرے پاس اڈیالہ جیل میں بند ہے،نوجوان قرض لیں ، کاروبار شروع کریں،نواز شریف نے کہا بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا اور سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا۔ بد تہذیبی، بدتمیزی،بغض اور انتقام کوسیاست بنادیا گیا۔ معیشت اور اقدار تباہ کیں، جمہوریت کی پیٹھ میں خنجر گھونپا گیا۔ پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے ,نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ساہیوال، خانیوال، ملتان، لودھراں، وہاڑی اور بہاولنگر ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی اور چولستان میں گرین پاکستان منصوبے کے انقلابی پروگرام کے آغاز کا خیرمقدم کیا۔

ملک بھر سے سے مزید