• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معلومات تک رسائی کو آج بھی چیلنجز درپیش، فافن پوزیشن پیپر جاری

اسلام آباد (طاہر خلیل)ٹی ڈی ای اے اور فافن نے پاکستان میں اطلاعات تک رسائی کے حق(آر ٹی آئی) پر پوزیشن پیپر جاری کر دیا ہے جس میں کہاگیا ہے معلومات تک رسا ئی کے حق کو آج بھی کئی چیلنجز درپیش ہیں، ان چیلنجز میں وسیع استثنیٰ، بیوروکریسی کی جانب سے تاخیر اور سیاسی مداخلت شامل ہیں۔انفارمیشن کمیشن پر کنٹرول اس کی خود مختاری پر سوالیہ نشانہ ، اپیلٹ فورم کی حیثیت ملنی چا ہیے فافن اور ٹی ڈی اے اے کی جانب سے جاری مشترکہ پوزیشن پیپر میں کہاگیا ہے کہ موثر جمہوریت کا انحصار فیصلہ سازوں کو قابل احتساب بنانیوالے باخبر شہریوں پر ہوتا ہے،باخبر شہری ہی گورننس کے عمل میں عوام کی بامقصد شمو لیت کا باعث بنتے ہیں،فافن کے حالیہ جا ئز ہ میں معلوم ہوا ہے وفاقی ادارے اس قانون پر 42 فیصد عمل کررہے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید