لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان ریلوے نے گریڈ 16 اور 17 کے 14 افسران کے تقرر اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق سول انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے اے ای این راولپنڈی ہمایوں الطاف کو اے ای این/ کے پی ار سکھر, اے ای این /کے پی ار سکھر گوہر حفیظ کو اے ای تھری لاہور, اے ای این تھری لاہور تنویر اختر کو اے ای این راولپنڈی, اے ای این سکھر ثاقب رضا کو اے ای این/ ڈی کے ایل پشاور اور اے ای این /ڈی کے ایل پشاور عدنان احمد کو اے ای این ملتان اے ای این /ایف ایس ایل ڈی شیخ ہارون عباس کو اے ای این /جے سی ڈی سکھر تعینات کر دیا گیا۔