• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب کا ادارہ شکایات کے فوری ازالہ کیلئے کوشاں ہے، زاہد ملک

ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی محتسب کا ادارہ عوامی شکایات کے فوری ازالہ کے لیے کوشاں ہے، جہاں شہریوں کو بغیر وکیل شکایت درج کرواتے ہی ان کے مسائل قلیل مدت میں حل کئے جارہے ہیں یہ بات ڈاکٹر محمد زاہد ملک ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب ملتان نے ایمرسن یونیورسٹی میں طلبا کے آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی سیمینار میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وفاقی محتسب حسن غلام محمد ، یونیورسٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر قراتعین اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔محمود جاوید بھٹی، مشیر و انچارج صوبائی محتسب، پنجاب ملتان ریجن نے گزشتہ روز جلال پور پیر والا کا دورہ کیا۔ عوامی آگاہی مہم کے سلسلہ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج، جلالپور پیر والا میں پروفیسرز اور طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی محتسب کا ادارہ صوبائی حکومت کے محکموں کی بد انتظامیوں کے خلاف بلامعاوضہ اور فوری انصاف فراہم کرنے کا موثر ترین ادارہ ھے۔سی پی او صادق علی ڈوگر نے سی ٹی او سردار موارہن خان کے ہمراہ جلالپور پیر والا میں ٹریفک کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا صادق علی ڈوگر نے سی ٹی او سردار موارہن خان کے ہمراہ جلالپور پیر والا میں ٹریفک کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ایس پی صدر ڈویژن شمس الدین، ڈی ایس پی جلال پور پیر والا عبدالرؤف اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید