• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناجائز اسلحہ رکھنے کاالزام ، 6افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔بدھلہ سنت پولیس نے ملزم حسنین سے پسٹل ،شاہ شمس پولیس نے ملزم قاسم سے پسٹل ،صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم ولید رضا سے پسٹل دوگولیاں ،ملزم اشفاق سے پسٹل ،ملزم ذیشان سے پسٹل جبکہ ملزم ابوبکر سے پسٹل گولیاں برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔پولیس نے خاتون کے گھر چادر چار دیواری کا تقدس پامال اور زدوکوب کرنے کے الزام میں ایس ایچ او سمیت تین نامزد اور 13سے 14نامعلوم ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ اشتہاری ملزم کو فرار کرانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔قادرپورراں پولیس نے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم زمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماراتوملزم کے ساتھی عبدالشکور نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار کرانے میں مدد فراہم کی پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ پولیس نے بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے شہری کی جیب کاٹ کر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ منشیات فروشی کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید