• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کمیٹی نے شہر اولیاء کے امن کیلئے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا ،ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کمیٹی نے شہر اولیاءکے امن کیلئے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا ہے اس سلسلے میں ماہ رمضان المبارک میں مثالی سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے تمام مکاتب فکر کے علماءکرام و سول سوسائٹی قیام امن کیلئے ایک پلیٹ فارم پر ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور علماءکرام کی قیام امن کیلئے مثالی کوارڈینیشن ہے،سی پی او صادق علی ڈوگر بھی انکے ہمراہ تھے۔اجلاس میں ماہ رمضان المبارک میں سیکورٹی انتظامات اور امن و امان پر تفصیلی بریفننگ دی گئی اس موقع پر امن کمیٹی کے اراکین مولانا عبد الحق مجاہد، مولانا زبیر صدیقی،مولانا ایاز الحق قاسمی،قاری عبد الرحمن رحمانی،مولانا عنایت اللہ رحمانی،مفتی زبیر احمد علامہ محمد فاروق خان سعیدی اور محمد حسنین بابر بھی موجود تھے جبکہ مرزا ارشد القادری، خاور حسنین بھٹہ،انجنئیر سخاوت علی،بشارت حسین قریشی ،مہر شاہد عباس اورملک اظہر عباس کھوکھر نے بھی شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ شہر اولیاء کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے مکمل عزم کررکھا ہے اس سلسلے میں شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے بھی عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید