ملتان (سٹاف رپورٹر) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نشتر ہسپتال کے وفد کی صدر وسیم سلیم اور سیکرٹری جنرل ملک فرحان کے زیر صدارت الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروگرامز کے انچارج ڈاکٹر کاشف سے ملاقات کی ۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے پروگرامز میں داخلے کیلئے نشتر پیرا میڈیکس کے بچوں کا کوٹہ سسٹم مختص کرنے کیلئے میٹنگ کی گئی ۔ملاقات میں پارٹی سربراہ رانا عامر علی چوہدری سعید احمد محسن علی مقداد راؤ رفیق احمد چوہدری خالد مقصود چوہدری رضوان و دیگر قائدین موجود تھے۔