اسلام آباد (ساجد چوہدری )ملک میں مقامی گیس کی فراہمی میں پچھلے پانچ سال کے دوران 40فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے ۔
مالی سال 2018-19 میں مقامی گیس 2378ایم ایم سی ایف ڈی سے کم ہو کر مالی سال 2023-24میں 1714ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی ، ایس ایس جی سی کو فراہم کی جانے والی قدرتی گیس میں مالی سال 2017-18سے اب تک 40فیصد کمی ہو گئی ہے ۔