• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13 عمرہ زائرین سمیت مختلف 14 ملکوں کے مزید 34 مسافر کراچی میں آف لوڈ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) سعودیہ جاتے ہوئے 13عمرہ زائرین سمیت مختلف 14ممالک کے 34 مسافروں کو گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں سے آف لوڈ کردیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودیہ میں ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے معقول رقم نہ ہونے پر 13 عمرہ زائرین کے علاوہ سعودی عرب کے ورک ویزا کے 1 اور وزٹ ویزا کے 2 مسافر آف لوڈ کیے گئے۔ امارات، بوسٹوانا، ملاوی، ساؤتھ افریقی ملک جبوتی، گھانا اور ڈی آر کانگو جاتے ہوئے 7 مسافروں کو آف وڈ کیا گیا۔ کراچی سے وزٹ اور ٹورسٹ ویزا پر سعودیہ، یوگنڈا، عمان، امارات، زمبابوے، براؤنڈی، ایتھوپیا، اور کانگو جاتے ہوئے 12مسافروں کو پروازوں سے اتارا گیا۔ ساؤتھ افریقہ کے عارضی رہائشی پرمٹ کے ایک مسافر کو بھی آف لوڈ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید