• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: معروف سیاستدان امتیاز احمد ڈپٹی لیڈر ورکر پارٹی منتخب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

برطانیہ کے معروف بزنس مین و سیاستداں امتیاز احمد کو ورکر پارٹی کے سربراہ جارج گیلوے نے پارٹی کا ڈپٹی لیڈر منتخب کر لیا۔

امتیاز احمد ایک عرصے سے ورکر پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاست میں بھی حصہ لیتے رہے ہیں، وہ جارج گیلوے کے قریبی ساتھیوں میں شمار  ہوتے ہیں۔

 روزنامہ ’جنگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورکر پارٹی کا ڈپٹی لیڈر منتخب ہونا ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور یہ سب میرے والدین، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے جارج گیلوے کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوام کی خدمت کے لیے میرے کندھوں پر جو ذمے داری سونپی ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

امتیاز احمد نے کہا کہ ورکر پارٹی تیزی کے ساتھ عوام میں مقبول ہو رہی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں یہ حیران کن نتائج دے گی جس کی تیاری ہم نے ابھی سے شروع کر دی ہے، ہم اپنے تمام وسائل عوام کی خدمت اور ورکر پارٹی کی مقبولیت کے لیے استعمال کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ جارج گیلوے ایک عظیم انسان دوست سیاستداں ہیں، انہیں پاکستان کا اعلیٰ ترین اعزاز  بھی حاصل ہے۔

معروف بزنس مین و سیاستداں نے کہا کہ اس وقت برطانوی عوام جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو خیر آباد کہہ کر  ورکر پارٹی کے ممبر بنیں، ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے۔

 امتیاز احمد کو ڈپٹی لیڈر منتخب ہونے پر برطانیہ کے علاوہ پاکستان سے بھی مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید